متحرک سیاسی رہنما شاہ محمدکی عمران خان سے ملاقات،پی ٹی آئی میں شامل

متحرک سیاسی رہنما شاہ محمدکی عمران خان سے ملاقات،پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کا ضلع چکوال میں ایک اہم کھڑاک، کوٹ چوہدریاں سے نوجوان اور متحرک سیاسی رہنما سردار شاہ محمد خان نے پیر کے روز بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کر دیا سردار شاہ محمد خان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے چکوال کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف چکوال میں اور زیادہ مضبوط ہوگی اور اس کے اثرات آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے اہم ثابت ہوں گے سردار شاہ محمد خان سینیر پارلیمنٹیرین سردار خضر حیات خان سابق سینٹر مرحوم کے داماد اور حاجی سردار ملازم حسین کے بڑے صاحبزادے اور ملک عطا محمد خان اور ملک محمد سعید رئیس آف کوٹ فتح خان کے خالہ زاد بھائی اور سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خان نواب آف کالا باغ سردار شاہ محمد خان کی والدہ کے حقیقی ماموں تھے۔