آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے راجپوت اچیومنٹ ایوارڈز
کراچی (پ ر) دنیا بھر کے راجپوتوں کی رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ’’آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ‘‘ کے زیراہتمام ’’راجپوت اچیومنٹ ایوارڈز 2018‘‘ کی تقریبا جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں راجپوت برادری کی تمام گوتھوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے ایسوسی ایشن کے بانی و چیئرمین ، سابق رکن قومی اسمبلی کنور قطب الدین خان کو ’’قائد راجپوت‘‘ کی پگ پہنائی۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے راجپوتوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔