ای ایف یو ہمایہ تکافل کی 80 فیصد اضافی رقم کی تقسیم

ای ایف یو ہمایہ تکافل کی 80 فیصد اضافی رقم کی تقسیم

کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف انڈویجول فیملی تکافل فنڈ سے اپنے ای ایف یو حمایہ ونڈو تکافل آپریشنز کیلئے ، اضافی80 فیصد فنڈ کی تقسیم کا اعلان کرنے میں مسرّت محسوس کرتی ہے۔ ای ایف یو لائف پہلی ونڈو فیملی تکافل آپریشنز ہے جس نے، 2015ء میں ونڈو تکافل آپریشنز کا آغاز کے بعد سے صرف تین سال کے مختصر عرصے میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ، قابل تقسیم اضافی رقم کا اعلان کیا ہے۔ ای ایف یو لائف کو ملک میں پہلی ونڈو فیملی تکافل آپریٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے فروری2015ء میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا۔ کمپنی ، تکافل تحفظ، بچت، تعلیم اور ریٹائرمنٹ پلانوں پر مرکوز ، انفرادی اور کارپوریٹ اداروں کو مدّنظررکھتے ہوئے، ہدف تکافل حلوں کے ایک وسیع حد پیش کرتی ہے۔ پچھلے تین سالوں میں، حمایہ نے مالی تحفظ کے نیٹ کو ایک وسیع آبادی تک بڑھاتے ہوئے ، تمام سماجی وما لیاتی حصوں تک ر سائ حاصل کر لی ہے۔ پاکستان میں تکافل کو ترویج دینے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، ای ایف یو لائف ، ملک میں تکافل پیش کرنے والوں میں اوّل رہنے کی ، اور اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تکافل صنعت کی مسلسل ترقی میں عمل انگیز ہونے کی راہ پر گامزن ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر