پی ٹی آئی چاند کو چراغ دکھا رہی ہے،سینیٹرعاجز دھامرہ

پی ٹی آئی چاند کو چراغ دکھا رہی ہے،سینیٹرعاجز دھامرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ حمیرا علوانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی جماعت چاند کو چراغ دیکھا رہی ہے۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو الیکشن کی دعوت دینے والے پہلے بلاول بھٹو زرداری کے جانثاروں سے مقابلہ کرکے دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ سالہ بدترین اور ناقص پالیسیوں کے سبب خیبر پختونخوا کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین چوروں کے ٹولوں کے بیچ بیٹ کر رائے حق کی بات کرنا حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزرا اپنے ہی وزیراعلیٰ کے خلاف کرپشن کی روداد سنا سنا کر تھک گئے ہیں مگر انصاف کی باتیں کرنے والے عمران خان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔