شیبااحمد کیس ، تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار کے وارنٹ گرفتاری جاری

شیبااحمد کیس ، تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کا پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار شیبااحمد کے خلاف مقدمے میں عدم حاضری پر تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم القاعدہ کے رکن شیبا احمد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ملزم پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے کا الزام ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پراظہار برہمی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...