اسلامیہ کالج عمارت خالی نہ کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس

اسلامیہ کالج عمارت خالی نہ کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے عمارت خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔پیر کو دو رکنی بینچ کے روبرو اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے عمارت خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کتے ہوئے 14 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا ماتحت عدالت نے نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع اسلامیہ کالجز اور اسکولوں کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ عمارت خالی نا کرانے پر سیکریٹری کالجز پرویز سیہڑ، سیکرٹری اسکولز اقبال درانی کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکم پر عملدرآمد نا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...