کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،مصطفی کمال

کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے،مصطفی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل کے لئے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ کراچی کے مسائلِ حل صرف وصرف پی ایس پی کے پاس ہے ان خیالات اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گارڈن میں منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے آنے والے الیکشن میں عوامی نمائندے تمہارے پاس ووٹ مانگنے کے لئے آئیں گے۔وہ گندے پانی میں چل کرآئیں گے۔کچرے کے ڈھیر پر چل کرآئیں گے۔تم ان سے پوچھنا کہ کیاہم نے پہلے تمھیں ووٹ نہیں دیا تھا۔اگرتم نے کام کیا ہوتاتو توتم کچرے کا ڈھیر پر چل کر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ جو شہر پوراپاکستان کو پال رہاہے وہ پانی کے لئے ترس رہاہے۔پاکستان کی خوشحالی میں کراچی کا 70 فیصد حصہ ہے۔ کیا یہ شہر لاوارث ہے۔کراچی کے عوامی نمائندہ کہاں ہے۔تمہارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے کراچی والوں تمھیں اپنوں نے لوٹا ہے۔اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی فوذیہ حمید نے کہاکہ ایم کیوایم نے 2013کا الیکشن مصطفی کمال کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتا تھا اگر ایم کیوایم سے مصطفی کمال کی کارکردگی نکال دو تو ان کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کچھ نہیں بچ تھا انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال وہ مئیر ہے جہنیں دنیا جانتی ہے اور ہمیں اس حق اور سچ کی جدوجہد میں پی ایس پی کا ساتھ دینا ہوگا، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے کہاکہ میں پاکستان کی خدمت کی نیت سے پی ایس پی میں شامل ہو ں اب ہم سب کو ملکر ڈولفن کو کامیاب کراناہے کیونکہ آپ کی آنے والے نسلوں کو بہتر مسقتبل کے لئے اپ لوگ کو پی ایس پی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال نے کہاکہ پی ایس پی میں شامل ہو کر حقیقی معنوں میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، آج کے پرو گرام میں صرف پاکستان کے جھنڈے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا انہوں نے کہاکہ 30سالوں میں ہمیں اتناشاندار استقبال نہیں ملاجتنا یہاں ملا ہے، رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی نے کہاکہ آج میری زندگی کی پرانی یادیں تازہ ہو گئی، جو لوگ کہتے تھے کہ یہ دولوگوں کی پارٹی ہے وہ یہ عوامی اجتماع دیکھ لیں، انہوں نے کہاکہ ہمارے آباوجداد نے پاکستان بنانے کے لئے قربانیاں دی تھی یہ قر بانیاں اس لئے نہیں دی تھی کہ پاکستان کا جھنڈا جلایا جائے انہوں نے کہاکہ ہمیں جھنڈا کی حرمت کا خیال رکھنا ہے کیونکہ یہ جھنڈا یہی پوری دنیا میں ہماری پہنچان اور شناخت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر