متحدہ کے بحران میں خواجہ اظہار کا کلیدی کردار ہے،کامران ٹیسوری

متحدہ کے بحران میں خواجہ اظہار کا کلیدی کردار ہے،کامران ٹیسوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی آئی بی اور بہادر آباد بحران میں کلیدی کردار خواجہ اظہار الحسن کا بھی ہے، وہ 5 فروری کو مجھ سے ملاقات کے لیے گھر تشریف لائے تھے۔خصوصی انٹرویومیں کامران ٹیسوری نے بتایاکہ وقت کی قلت کے باعث میں خواجہ اظہار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تنازعات کو ختم کرنے اور انیس قائم خانی سے بات کرنے کے لیے مجھے فوکل پرسن بنایا گیا، بہادر آباد کے کئی ساتھی بھی تمام ملاقاتیں میرے گھر پر ہی کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز شبیر قائم خانی نے خود اعتراف کیا کہ وجہ میں نہیں تھا، لیکن چند لوگوں نے پارٹی تنازعات کی وجہ مجھے بتائی اور بہادر آباد کے ساتھیوں نے تنازع کی وجہ سینیٹ الیکشن بتائی۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ سیاست میں آنے والا ہر شخص کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے، ہم کراچی میں مہاجروں کے حقوق کے لیے سیاست کرتے ہیں، اگر کراچی کے عوام اور ووٹر سے بھیک مانگنا پڑی تو ضرور مانگیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...