سجاد حسین قتل کیس ،نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری

سجاد حسین قتل کیس ،نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل قتل کیس میں ملزم نثار مورائی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔پیر کو سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی ۔ملزم نثار مورائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نثار مورائی کو کرپشن ریفرنس میں ضمانت منسوخ پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نثار مورائی جیل میں ہیں پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ عدالت نے ملزم کے 28 اپریل کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے تاحال کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر ساجد محبوب شیخ کی تعیناتی کا نوٹفیکشن بھی جاری نہیں کیا ہے کیس میں نثار مورائی ضمانت پر ہیں ملزماں پر 12 ستمبر 1998 میں سجاد حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری بری ہوچکے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر