ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی

ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ۔پیر کو ٹڈاپ اسکینڈل کیسز کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔ یوسف رضاگیلانی وکیل فاروق ایچ نائیک بھی پیش نہیں ہوئے انکے جونیئر نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک سندھ کابینہ کے اجلاس میں قانونی مشاورت کے شرکت کر رہے ہیں عدالت نے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر