کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے:ولی اللہ خان

کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے:ولی اللہ خان

کراچی(پ ر)کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے۔ پانی ایک ایسی اہم ضرورت جسکے بغیر انسانی زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن اس شہر میں تو لگتا ہے کسی کی بھی توجہ اس مسئلے کے حل کی جانب نہیں۔ ہم سالوں سے سنتے آر ہے ہیں ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی لیکن اسکے بجائے ایسا لگتا ہے شہر یوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ولی اللہ خان صدر ایس ایم ای فاؤنڈیشن نے کراچی شہر کے مسائل پر گفتگو کے دوران بتایا کہ اس وقت پانی کا ٹینکر 7000 سے 9000 کا مل رہا ہےآبادی کا غریب طبقہ تو دور اب پانی متوسط طبقہ کی پہنچ سے بھی دور ہوتا جا رہا ہے۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق جتنا پانی کے مسائل حل کرنے کی بات ہوتی ہے اسکے برعکس یہ مسئلہ مزید سے مزید گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ سوائے زبانی جمع خرچ کے حقیقتاً کچھ نہیں ہو رہا اور اب تو حال یہ ہے کہ گرمی تو دور سردیوں میں بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے اور لوگ سال کے بارہ مہینے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ولی اللہ نے کہا ابھی تو گرمی کی آمد آمد ہے اور ابھی سے شہری بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ پانی کے بحران سے نبرد آزما ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...