معروف ریسلر جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی سے ٹھیک ایک ماہ قبل علیحدگی

معروف ریسلر جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی سے ٹھیک ایک ماہ قبل ...
معروف ریسلر جان سینا کی اپنی منگیتر نکی بیلا سے شادی سے ٹھیک ایک ماہ قبل علیحدگی

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) 6 سال تک معروف ریسلر جان سینا کے ساتھ رہنے کے بعد ان کی منگیتر نکی بیلا نے شادی سے ٹھیک ایک ماہ قبل ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔ خیال رہے کہ نکی بیلا بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ پروفیشنل ریسلر ہیں۔

ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک بیان میں جان سینا سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا ” 6 سال تک ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ کافی مشکل فیصلہ تھا تاہم ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ برقرار رہے گا، ہم مداحوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں گے‘۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اداس کارٹون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا بدترین دن ہے۔

A post shared by John Cena (@johncena) on

خیال رہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو ’مسٹر اینڈ مسز‘ لکھا تھا۔

Mr & Mrs

A post shared by Nikki Bella (@thenikkibella) on

نکی بیلا نے کچھ روز پہلے اپنی منگنی کے یاد گار لمحات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

مزید : اہم خبریں /کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...