”ڈکٹیشن نہیں لوں گا“آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے 25سال مکمل ہوگئے،مریم نواز

”ڈکٹیشن نہیں لوں گا“آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے 25سال مکمل ہوگئے،مریم ...
”ڈکٹیشن نہیں لوں گا“آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے 25سال مکمل ہوگئے،مریم نواز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے 25سال مکمل ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ ”ڈکٹیشن نہیں لوں گا“ایسی تقریرنے سیاسی تاریخ اوررویے بدل دیئے۔

17th April 2018 marks 25 years of NS's historic speech, 'Main dictation nahi loon ga'. A speech that changed political history & attitudes.

ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کےموقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لوگ اپنا پسندیدہ چینل بھی نہیں دیکھ سکتے ۔

ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کا ووٹ بینک اپنا ہے کسی فصلی بیٹرے کا نہیں،ایسا نہیں کہ جوپارٹی چھوڑ کر جائے تووہ ووٹ بینک بھی لے جائے،ان کا کہناتھا کہ لوگ پسندیدہ لیڈر کی بات بھی سن سکتے یہ کیسی پابندی ہے؟۔

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس سے متعلق ٹوئٹ پر مریم نواز کا کہناتھا کہ نہ ثبوت نہ گواہی، صرف الزام عائد کئے گئے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...