ٹارگٹ کلررئیس مما نے اپنے اعترافی بیان میں پارٹی قیادت کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کر دیے

ٹارگٹ کلررئیس مما نے اپنے اعترافی بیان میں پارٹی قیادت کے خلاف سنسنی خیز ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلررئیس مما نے مجسٹریٹ کے سامنے پارٹی قیادت کے حکم پر بھتہ خوری ٹارگٹ گلنک اور دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کرلیا۔

سٹی کورٹ میں پیش ہونےوالے رئیس مما نے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا۔رئیس مما نے نے اپنے بیان میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سیاسی شخصیات نے ٹارگٹ کلنگ میں پشت پناہی کی۔ قیادت کے کہنے پر مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

ملزم نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔ واضح رہے کہ رئیس مما کی نشاندہی پرگذشتہ دنوں عید گاہ کے علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...