نقیب اللہ قتل کیس، تفتیشی ٹیم کی حکمت عملی تبدیل , راﺅ انوار کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر مقتول کے اہلخانہ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا کیونکہ۔۔۔

نقیب اللہ قتل کیس، تفتیشی ٹیم کی حکمت عملی تبدیل , راﺅ انوار کو ایسی پیشکش ...
نقیب اللہ قتل کیس، تفتیشی ٹیم کی حکمت عملی تبدیل , راﺅ انوار کو ایسی پیشکش کردی کہ جان کر مقتول کے اہلخانہ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا کیونکہ۔۔۔

  

کراچی(ویب ڈیسک) تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عمل کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل کے ہائی پروفائل مقدمے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عمل کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور اس کی شوٹر ٹیم کے مفرور ملزمان کو علیحدہ علیحدہ پیشکش کرکے مقدمے کی تفتیش جلد ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے تحت راﺅانوار اور شوٹر ٹیم کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس پیشکش کے نتائج کے بعد تفتیشی ٹیم کو امید جاگی ہے کہ راﺅ انوارکے مفرور ساتھی بھی گرفتاری پیش کردیںگے اور اگلے چند روز میں کیس کی تفتیش مکمل ہوسکتی ہے۔ جے آئی ٹی میں شامل اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتا یا کہ راﺅ انوار والے مقدمے میں تفتیش آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تفتیش کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راﺅ انوار کے مفرور ساتھی بھی چند روز میں گرفتار کرلیے جائیںگے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیںگے۔

تفتیشی ٹیم کے افسران نے گرفتار ملزم سابق ایس ایس پی راﺅانوار کو مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بنے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کردی ہے اور انھیں یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ اگر نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل میں تفتیشی ٹیم سے تعاون کریں اور مفرور شوٹر ٹیم سابق ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت، سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شوٹر ، چوکی انچارج اکبر ملاح ، فیصل سمیت 5مرکزی کردار کے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی اور انھیں گرفتار کرانے میں مدد کریں۔ نیوز چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشکش پر ملزم راﺅانوار نے تفتیشی ٹیم سے مہلت مانگی ہے کہ وہ اپنے قانونی مشیر سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی