صوبائی دارلحکومت میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش، اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزم نے کیا شرمناک کام کردیا؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

صوبائی دارلحکومت میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش، اہل ...

لاہور(ویب ڈیسک) گھر کے باہر کھیلنے والی پانچ سالہ بچی سے اوباش ہمسائے نے زیادتی کی کوشش کی اور لوگوں کے پہنچنے پر بھاگ نکلا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ باٹا پور کے علاقے بھٹے پنڈ میں گذشتہ روز پیش آیا۔ پانچ سالہ معصوم روبائشہ بھائی کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ہمسایہ عمیر الیاس روبائشہ کو کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کے پہنچنے پر بدبخت ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے روبائشہ کے رشتہ داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد مظلوم ہونے کے باوجود معصوم روبائشہ کے اہل خانہ چھپ کر رہنے پر مجبور ہیں۔روبائشہ کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...