ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 2 پاکستانی ہلاک

ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 2 پاکستانی ہلاک
ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 2 پاکستانی ہلاک

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک ایران سرحد پر غیر قانو نی طور پر بارڈر کراس کرنے والے 2 پاکستانی ہلاک ہوگئے۔

ضلع گوادر کے سینئر انتظامی افسر کے مطابق 2 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کے بعدوہ دونوں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق بنوں سے تھا، جن کی لاشیں گوادر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کی گئیں۔دوسری جانب لیویز نے پنجاب سے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...