جے آئی ٹی رپورٹ میں نوازشریف کے حق میں جانے والے شواہد کو درج نہیں کیاگیا،دانیال عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آج دوران سماعت واجدضیاکے بیان سے والیم 10کی حقیقت کھل گئی،پتہ چل رہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت کوگمراہ کرنے کیلئے بنائی گئی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ رپورٹ میں نوازشریف کے حق میں جانے والے شواہدکودرج نہیں کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ جوابی ای میلزنوازشریف کی صفائی میں استعمال ہوسکتی تھیں لیکن جوابی میلزکوریکارڈکاحصہ نہیں بنایاگیا۔
ان کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی نے ماناکہ اہم ریکارڈرپورٹ میں شامل نہیں،میں قوم کوبتاناچاہتاہوں کہ ایک وزیراعظم کےساتھ اس ملک میں کیاہورہاہے۔