تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام تصدق جیلانی پیش کیا، سپریم کورٹ کے جج رہنے والے تصدق جیلانی دراصل کون ہیں اور کن کن سے کیا رشتہ داری ہے؟ حیران کن تفصیلات منظرعام پر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے پیش کئے گئے ناموں میں سے ایک نام تصدق جیلانی کا ہے ، جسٹس(ر) تصدق جیلانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی کے ماموں اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کے بھائی ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرن ے کیلئے یہاں کلک کریں
دنیا نیوز کے مطابق تصدق جیلانی کا تعلق ملتان کے معروف زمیندار گھرا نے سے ہے ، یہ خاندان اگرچہ سیاست میں کوئی بڑا مقام حاصل نہیں کر سکا تاہم بیورو کریسی میں جیلانی خاندان کے کئی افراد اہم عہدوں پر فائز ہیں، تصدق جیلانی فوزیہ گیلانی کے سگے ماموں ہیں، تصدق جیلانی معروف بیوروکریٹ غضنفر جیلانی کے چچا ہیں۔
یہ خاندان اچھی شہرت رکھتا ہے ،تصدق جیلانی ایماندار، فرض شناس اور اصولی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہ رشتہ داریوں کے باوجود کبھی سیاسی اثرورسوخ اور دباﺅ قبول نہیں کرتے ، تحریک انصاف یہ خیال کرتی ہے کہ یوسف رضا گیلانی سے رشتہ داری کی وجہ سے پیپلزپارٹی ان کی مخالفت نہیں کرے گی۔