شوبز میں آنے سے پہلے ماہرہ خان کیا کام کرتی تھیں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے

شوبز میں آنے سے پہلے ماہرہ خان کیا کام کرتی تھیں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے ...
شوبز میں آنے سے پہلے ماہرہ خان کیا کام کرتی تھیں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگوں کو کامیاب ترین افراد سمجھا جاتا ہے اور ہر کسی کو ان کی کامیابی ہی نظر آتی ہے لیکن اس مقام تک پہنچنے کیلئے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ، اس پر کوئی غور نہیں کرتا ۔ ذیل میں ہم ایسی ہی کچھ شخصیات کی مثالیں پیش کر رہے ہیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے سخت محنت کی۔

ماہرہ خان

پاکستان میں صف اول کی اداکارہ بن جانے والی ماہرہ خان زمانہ طالبعلمی کے دوران ایک سٹور میں کام کرتی رہی ہیں۔ شادی سے پہلے وہ امریکہ میں پڑھ رہی تھیں اور اپنے اخراجات چلانے کیلئے دوائیوں کے ایک سٹور پر بطور کیشیئر کام کرتی تھیں۔

عمران عباس

ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے دل لوٹنے والے عمران عباس نے نیشنل کالج آف آرٹس سے آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کی اور اسی شعبے کو بطور پیشہ اپنایا تاہم بعد میں وہ ماڈلنگ اور پھر اداکاری کے شعبے میں آگئے۔

ہمایوں سعید

پاکستان کے صف اول کے اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کامرس میں بیچلرز ڈگری کے حامل ہیں، وہ کراچی میں ایک گارمنٹس فیکٹری کے جنرل منیجر رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے شوبز میں جو کامیابی حاصل کی وہ کسی اور کے حصے میں بہت کم ہی آتی ہے۔

اعجاز اسلم

پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے اعجاز اسلم کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے کراچی اور لندن سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی ، شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے وہ اپنا برانڈ قائم کرچکے تھے جو کہ اب بھی کامیابی سے مارکیٹ میں اپنا خاص حصہ رکھتا ہے۔

بلال اشرف

شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بلال اشرف امریکہ کے کاروباری حب نیویارک میں ’ ہیج فنڈ کنسلٹنٹ ‘ کے طور پر کام کرتے تھے۔

مزید : تفریح