سلمان خان کی بیرون ملک سفری پابندی کے خاتمے کیلئے عدالت میں درخواست

سلمان خان کی بیرون ملک سفری پابندی کے خاتمے کیلئے عدالت میں درخواست
سلمان خان کی بیرون ملک سفری پابندی کے خاتمے کیلئے عدالت میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جودھ پور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) کالے ہرن کیس میں سزایافتہ بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے 4 مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔اداکار ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید :

تفریح -