سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس، معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کا حکم کس نے دیاہے، چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت

سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس، معلوم کریں گاڑیاں ...
سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس، معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کا حکم کس نے دیاہے، چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگژری گاڑیوں کاریکارڈمانگاتھاجس پر ایک ادارے نے گاڑیاں تہہ خانے میں چھپادیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گاڑیاں چھپانےوالی کمپنی میں نیشنل پاورپارک مینجمنٹ ،قائداعظم تھرمل پاورکمپنی اورانفرااسٹرکچرڈیویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اطلاع ملی کہ سیون سی ون کی بلڈنگ میں 27گاڑیاں چھپائی گئی ہیں،اس پر ایڈیشنل رجسٹرارکوتہہ خانے کے معائنے کیلئے بھیجا،لیکن ایڈیشنل رجسٹرارکوبھی گاڑیاں دیکھنے کی اجازت نہ دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گاڑیاں چھپانے والی کمپنیاں پنجاب کی ہیں،کروڑوں اربوں کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کاحکم کس نے دیا؟ ۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...