سشمیتا سین نے 42 سال کی عمر میں ایسا کام کر دیا کہ 20 سالہ لڑکیاں بھی منہ چھپانے لگیں، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ تو بھارت کی ماہ نور بلوچ بن گئی“

سشمیتا سین نے 42 سال کی عمر میں ایسا کام کر دیا کہ 20 سالہ لڑکیاں بھی منہ چھپانے ...
سشمیتا سین نے 42 سال کی عمر میں ایسا کام کر دیا کہ 20 سالہ لڑکیاں بھی منہ چھپانے لگیں، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ تو بھارت کی ماہ نور بلوچ بن گئی“

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سشمیتا سین بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں جنہوں نے ہر میدان میں خوب کامیابی سمیٹی۔ 1994ءمیں مس یونیورس بننے کا معاملہ ہو یا پھر بالی ووڈ میں اداکاری کا، انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا۔

#shubhonoboborsho ????❤️???????? Happyyyyy #bengali New Year to you & all your loved ones!!! To new beginnings & #poilaboishak ❤️???????????? I love you guys, #YOU are my celebration!!! #duggadugga ????❤️????????

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47) on

وہ اب 42 سال کی ہو چکی ہیں لیکن اس عمر میں ایک ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ 20 سالہ لڑکیاں بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ ان کے ہونٹوں پر سجی دلکش مسکراہٹ اور صحت مند جسم کے پیچھے کوئی اور وجہ نہیں بلکہ صرف اور صرف ورزش ہے جسے انہوں نے اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا رکھا ہے۔

سشمیتا سین نے خود کو صحت مند اور تندرست رکھنے کیلئے 42ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نئے عزم کا اظہار کیا تو نوجوان لڑکیاں بھی حیران رہ گئیں لیکن جب انہوں نے انتہائی سخت ورزش کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز شیئر کیں تو نوجوان لڑکیاں شرم سے منہ چھپانے پر مجبور ہو گئیں۔

سشمیتا سین نے ویڈیوز اس لئے شیئر کرنا شروع کیں تاکہ وہ نوجوان لڑکیوں کو بھی فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بتا سکیں اور اس جانب راغب کر سکیں۔ تندرست جسم صحت چست دماغ کی علامت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سشمیتا سین ناصرف خود کو فٹ رکھنے کیلئے محنت کر رہی ہیں بلکہ نوجوانوں کو بھی اس جانب مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح