کراچی: منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

کراچی: منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج
کراچی: منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے، جو اتوار (15 اپریل) کو گھر سے کھیلنے کےلئے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانہ اورنگی ٹاو¿ن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا،تاہم گذشتہ روز بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیر میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

دوسری جانب بچی کے لواحقین نے آج احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کےلئے بند کردی،مظاہرین سے مذاکرات کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی کٹی پہاڑی پہنچی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...