”اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں اور اپنے پروگرام میں۔۔۔“ سینئر صحافی عارف نظامی کو خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کیوں کہی؟ عارف نظامی نے عدالتی کارروائی کے بعد ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

”اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں اور اپنے پروگرام میں۔۔۔“ سینئر صحافی عارف نظامی کو ...
”اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں اور اپنے پروگرام میں۔۔۔“ سینئر صحافی عارف نظامی کو خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کیوں کہی؟ عارف نظامی نے عدالتی کارروائی کے بعد ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی باتیں بہت دکھ پہنچاتی ہیں۔ یہ باہر سے تو بڑے نرم بنتے ہیں لیکن اندر سے جارحانہ رویہ بھی رکھتے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ تو مجھے بھی کہا تھا کہ آپ کے پروگرا میں آنے سے پہلے آپ سے بات کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے تو تمہاری بیوی پر رحم آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، پھر وہ ’ہنگامہ‘ برپا کیا کہ عمر اکمل شادی کی یہ سالگرہ کبھی نہ بھول پائیں گے 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ”چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کی باڈی لینگوئچ کے بارے میں بات کی اور آپ کو یاد ہو گا کہ میں بھی باڈی لینگوئج کے بارے میں بات کرتا رہتا تھا، یہ لوگ اوپر سے بڑے نرم بنتے ہیں اور ہاں جی، یہ جی، وہ جی کرتے ہیں لیکن اندر سے جارحانہ رویہ دکھا رہے ہوتے ہیں۔

مثلاً میں نے ان سے کہا کہ خواجہ صاحب آپ میرے پروگرام میں نہیں آتے تو انہوں نے کہا کہ نظامی صاحب میں آپ کا پروگرام بڑے غور سے دیکھتا ہوں، میں ضرور آﺅں گا لیکن اس سے پہلے ذرا آپ سے بات کرنی پڑے گی، میں آپ کے گھر خود حاضر ہوں گا۔ اب یہ ساری زبان میں وہ مجھے کہہ گئے کہ آپ اپنے آپ کو ٹھیک کریں اور اپنے پروگرام میں میرے خلاف باتیں نہ کریں، نہیں تو میں آپ کے پروگرام میں نہیں آؤں گا۔

خواجہ صاحب کی باتیں بہت دکھ پہنچاتی ہیں لوگوں کو اور پھر دوسرا مسئلہ بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ یہ کس شخصیت کے پاس گئے تھے عدالت پر دباﺅ ڈالنے کیلئے؟ مجھے معلوم ہے لیکن میں نہیں بتاﺅں گا مگر سوچنے کی بات ہے کہ ایک طرف تو آپ غرا رہے ہیں اور لوہے کے چنے چبا رہے ہیں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میرا مطلب کچھ اور تھا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور