ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، سرحد پار کرتے 2پاکستانی جاں بحق، 5گرفتار
کوئٹہ (ویب ڈیسک)ایرانی سکیورٹی فورسز کی غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
لیویز حکام کے مطابق 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی فورسز نے نعشیں اور گرفتار افراد کو لیویز کے حوالے کر دیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد بنوں روانہ کر دی گئیں۔ گرفتار افراد میں 3 کا تعلق بنوں‘ ایک کا کشمیر اور ایک کا جھنگ سے ہے۔