گوجرانوالہ جاپانی شہریوں کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گروہ کا سرغنہ بھی گرفتار ، زیرحراست ملزموں کی تعداد 6 ہوگئی

گوجرانوالہ جاپانی شہریوں کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ...
گوجرانوالہ جاپانی شہریوں کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گروہ کا سرغنہ بھی گرفتار ، زیرحراست ملزموں کی تعداد 6 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جاپانی شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد  زیرحراست ملزموں کی تعداد 6 ہوگئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جاپانی شہریوں کی  کوچی ہیرو، اوگی وارا، کازوہیسا اورکوروگ سنیتھریو اور پاکستانی شہریوں محمد یاسین، محمد ایازکے درمیان رئیل سٹیٹ بزنس کیلئے پی جے انٹرنیشنل جنرل ٹریڈرز اینڈ ڈویلپرز کے نام سے فرم رجسٹرڈ کروائی گئی۔ سمبڑیال میں ہاﺅسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے جاپانیوں نے 26 سے 30 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنا تھی۔

انٹی کرپشن حکام نے پہلے مرحلے میں گروہ میں شامل پانچ ملزموں تحصیلدار سمبڑیال محمود احمد بھٹی، رجسٹری محرر عبدالرزاق، گرداور محمد اقبال ساہی،گروہ رکن مقصود احمد اور گرداور اشتمال نصر اللہ خان جبکہ گزشتہ روز گروہ کے سرغنہ محمد جاوید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔