20 افراد کے قتل مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع

20 افراد کے قتل مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع
20 افراد کے قتل مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع

سرگودھا (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں 95شمالی میں ایک سال قبل دربار محمد علی گجر پر ہونے والے بیس افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت اہم موڑ میں داخل ہوگیا اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیس افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع کردی ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالت نے مقدمہ کی سماعت آج 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے مزید چشم دید گواہان کو آج کیلئے طلب کرلیا ہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج نے دربار پر ہونے والے بیس افراد کے مشہور مقدمہ قتل کی سماعت کی وکلاءکونسل کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ قتل کے چشم دید گواہ ان کی شہادتیں قلمبند نہ ہوسکی جس پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے دیگر گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے بیس افراد کے قتل میں ملوث جیلی پیر عبدالحمید اور اس کے ساتھیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے لاکر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ملزمان پر قبل ازیں فرد جرم عائد ہو چکی ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نواحی چک 95شمالی کے دربار پر جیلی پیر عبدالحمید اور اس کے ساتھیوں نے 20 افراد کو قتل کر دیا تھا تھانہ صدر پولیس نے 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کاچالان اور دیگر شواہد عدالت کے سامنے پیش کئے جن میں مقتولین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونہ جات بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...