ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی، میرشکیل الرحمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کل دوبارہ طلب

ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی، میرشکیل الرحمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کل ...
ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادائیگی، میرشکیل الرحمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کل دوبارہ طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی میڈیاہاؤس کے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجودمیر شکیل الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سپریم کورٹ نے میر شکیل کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نجی میڈیاہاؤس کے ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی ،عدالتی حکم کے باوجود میر شکیل الرحمان عدالت پیش نہیں ہوئے۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے میر شکیل کو کل دوبارہ طلب کر لیا اور کہا کہ میر شکیل ہر صورت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر بڑے بندے کو کمردرد ہی ہوتا ہے، حامد میرآپ نے کہا تھا میرشکیل کو لے کرآئیں گے، آج کہا جارہا ہے میرشکیل کو آگاہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے نمائندے نے کہا تھوڑاسا وقت فراہم کریں میرشکیل عدالت میں پیش ہوں گے، جس پر چیف جسٹس نے کہا دبئی سے آنے کےلئے دو گھنٹے لگتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے نمائندہ کا کہنا تھاعدالت کی جانب سے شارٹ نوٹس دیا گیا،شارٹ نوٹس کے باعث میر شکیل پیش نہیں ہوسکے۔بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد