صدر ممنون نے عام آدمی کی طرح اپنا اور اہلیہ کا پاسپورٹ بنوا یا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس موقع پر انہوں نے عام شہریوں کی طرح اپنا اور اہلیہ کا پاسپورٹ بنوا کر مثال قائم کردی،صدر مملکت نے اپنا پاسپورٹ ری نیو کروانے کے لیے درخواست جمع کروائی،ٹوکن کائونٹر پر گئے اور ضابطہ کی تمام کارروائیوں کو پورا کیا۔
صدر نے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔