اسلام آبادہائیکورٹ: خواجہ آصف اپنی حمایت میں اماراتی خط لے آئے

اسلام آبادہائیکورٹ: خواجہ آصف اپنی حمایت میں اماراتی خط لے آئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف کی طرف سے اقامہ نا اہلی کیس میں اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں ، یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دینے پر آمادہ ہو گیا ۔

یوٹیوب یچنل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا کہ معاہدہ کے تحت خواجہ آصف کی فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں ،خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں، پیر کے روز وزیر خارجہ کی طرف سے دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی کا خط عدالت میں جمع کرایاگیا،جس میں کہا ہے کہ کنسلٹینسی معاہدے کے تحت خواجہ آصف کی کمپنی میں قل وقتی موجودگی ضروری نہیں۔

یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط کے حوالے سے بیان کے لئے پاکستان کی کسی بھی عدالت میں پیش ہونے کوتیار ہے خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکاہے جبکہ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک کا وقت دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...