لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ,سندھ اسمبلی کی چوکھٹ پر چوڑیاں

لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ,سندھ اسمبلی کی چوکھٹ پر چوڑیاں
لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ,سندھ اسمبلی کی چوکھٹ پر چوڑیاں

  

کراچی (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر انوکھا احتجاج، لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراءکے لئے سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور ڈاکٹر سیما ضیاءنے لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور سیڑھیوں پر وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراءاور حکومتی ارکان کے لئے چوڑیاں رکھ دیں۔

خرم شیرزمان کاکہناتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کا مقدمہ نہ لڑنے پر وزیراعلیٰ سندھ چوڑیاں پہن لیں، سندھ کے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں، آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزراءکروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں ،اگر وفاق بجلی نہیں دے رہا تو آپ جا کر انکے ساتھ لڑیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی