فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہی بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں۔ کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔

مزید : بین الاقوامی