میاں صاحب نے تاریخی تقریر کے 3دن بعد ڈکٹیشن لی،تاریخ کا نہ پتہ ہو تو تاریخ کے حوالے نہیں ،فواد چودھری کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

میاں صاحب نے تاریخی تقریر کے 3دن بعد ڈکٹیشن لی،تاریخ کا نہ پتہ ہو تو تاریخ کے ...
میاں صاحب نے تاریخی تقریر کے 3دن بعد ڈکٹیشن لی،تاریخ کا نہ پتہ ہو تو تاریخ کے حوالے نہیں ،فواد چودھری کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جس تقریرکاحوالہ دیاگیا ہے اس کے3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی۔

فواد چودھری کا کہناتھا کہ میاں صاحب نے صرف ڈکٹیشن نہیں لی بلکہ خوداستعفیٰ دیااوراسمبلی بھی توڑی،ان کا کہناتھا کہ تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورمرکزمیں نگران سیٹ اپ کیلئے دیگرجماعتوں سے مشاورت جاری ہے،عمران خان ناموں کوحتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد