ٹول پلازوں کی بحالی: مزدا ایسوسی ایشن کی پنجاب جام کرنے کی وارننگ

ٹول پلازوں کی بحالی: مزدا ایسوسی ایشن کی پنجاب جام کرنے کی وارننگ
ٹول پلازوں کی بحالی: مزدا ایسوسی ایشن کی پنجاب جام کرنے کی وارننگ

  

لاہور(ویب ڈیسک) بند روڈ ٹول پلازے ختم کرنے کا مراسلہ جاری کرنے کے بعد ٹول پلازے دوبارہ بحال کردئیے گئے۔ رنگ روڈ اضافی ٹول پلازہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی 10روز گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری طرف پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کی وعدہ خلافی کے بعد پریس کانفرنس کی گئی،جس میں کہا گیاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد جٹ نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان16 اپریل کو کیا جائے گا اور اس بار لاہور سمیت پنجاب بھر کو بند کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور