”ایسے نہ مجھے تم دیکھو، کیلے کے قریب آﺅ۔۔۔“ پاکستانی نوجوان نے کیلے فروخت کرنے کیلئے ایسا انداز اپنا لیا کہ ہر کوئی دھڑا دھڑ خریدنے پر مجبور ہو جائے، ویڈیو نے سوشل میڈیا کو ”فتح“ کر لیا

”ایسے نہ مجھے تم دیکھو، کیلے کے قریب آﺅ۔۔۔“ پاکستانی نوجوان نے کیلے فروخت ...
”ایسے نہ مجھے تم دیکھو، کیلے کے قریب آﺅ۔۔۔“ پاکستانی نوجوان نے کیلے فروخت کرنے کیلئے ایسا انداز اپنا لیا کہ ہر کوئی دھڑا دھڑ خریدنے پر مجبور ہو جائے، ویڈیو نے سوشل میڈیا کو ”فتح“ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ہر شہر میں گلی گلی گھوم کر سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان کی وجہ سے ایسی خواتین کو خوب سہولت بھی مل جاتی ہے جو کسی دکان پر جا کر سبزی یا پھل خریدنے سے قاصر ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے تو تمہاری بیوی پر رحم آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، پھر وہ ’ہنگامہ‘ برپا کیا کہ عمر اکمل شادی کی یہ سالگرہ کبھی نہ بھول پائیں گے 

پاکستانی ہر کام میں ’جدت‘ پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے جس کی مثال ”ون پاﺅنڈ فش“ کی صورت میں بھی سامنے آئی اور اپنے ’انداز فروخت‘ سے ایسا مشہور ہوا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اس فہرست میں اب ایک اور پاکستانی شامل ہو گیا ہے جو کیلے فروخت کرتا ہے لیکن کچھ ایسے انداز میں کہ خریدنے والا بھی خوش ہو جاتا ہے۔

اس کیلے فروش پاکستانی نے ایک گانے ”ایسے نہ مجھے تم دیکھو، سینے سے لگا لوں گا“ کی پیروڈی بنائی جو کچھ اس طرح ہے کہ ”تیرے سامنے آ جانے سے یہ کیلا روکا ہے، یہ 20 کے 12 کیلے، یہ 30 کے 12 ہیں، جس بات کا تجھ کو ڈر ہے، وہ سستا لگا دوں گا، ایسے نہ مجھے تم دیکھو، کیلے کے قریب آﺅ، یہ 20 کے 12 کیلے ہیں، دو درجن لے جاﺅ۔“

اس پاکستانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے اس کے ٹیلنٹ کی داد دینے پر مجبور ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور