”بند کرو یہ پروگرام، تیری تو۔۔۔“ عامر لیاقت کو کراچی کی عوام کے درمیان پروگرام کرنا مہنگا پڑ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا

”بند کرو یہ پروگرام، تیری تو۔۔۔“ عامر لیاقت کو کراچی کی عوام کے درمیان ...
”بند کرو یہ پروگرام، تیری تو۔۔۔“ عامر لیاقت کو کراچی کی عوام کے درمیان پروگرام کرنا مہنگا پڑ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر ’بول ٹی وی‘ جوائن کر لیا ہے اور ”ایسے نہیں چلے گا“ پروگرام کی میزبانی میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے تو تمہاری بیوی پر رحم آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، پھر وہ ’ہنگامہ‘ برپا کیا کہ عمر اکمل شادی کی یہ سالگرہ کبھی نہ بھول پائیں گے 

گزشتہ روز انہوں نے کراچی کی عوام میں بیٹھ کر پروگرام کیا جو انہیں بہت مہنگا پڑ گیا اور کچھ لوگ ان کا پروگرام بند کروانے کیلئے وہاں پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پشتون قومی موومنٹ کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ اچانک کچھ لوگ وہاں آئے اور کہا کہ یہ پروگرام ختم کر دو اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ”آج میں اس علاقے میں آیا ہوں جو پختون علاقہ ہے اور پشتون آبادی بڑی کثرت کے ساتھ یہاں بستی ہے۔ ان کے بھی جذبات اور احساسات ہیں اور وہ کچھ آپ سے کہنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک تحریک چلی ہے پشتون قومی موومنٹ کی اور یہ دیکھ کر مجھے ایک زمانہ یاد آیا جب حضرت علیؓ کی خوارج سے جنگ جاری تھی۔

کسی نے آ کر آپؓ سے کہا کہ خارجیوں کا مطالبہ غلط تو نہیں ہے اور بات تو وہ ٹھیک کر رہے ہیں تو آپؓ نے ارشاد فرمایا کہ بات تو ان کی ٹھیک ہے لیکن ان کے ارادے درست نہیں ہیں۔

ناظرین محترم آئینی مطالبات، آئین کی بات کرنا اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے اختیارات مانگنا غلط نہیں، پختونوں کے حقوق مانگنا بھی غلط نہیں، گمشدہ لوگوں کو بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی غلط نہیں، لیکن کیا یہ درست ہے کہ آپ خاص طور پر بڑھ کر ۔۔۔“

ابھی وہ اتنا ہی کہہ پائے تھے کہ چند لوگ کیمرے کے سامنے آ گئے اور ان میں سے ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ”بس ختم۔۔۔“ جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت یہ کہتے رہے کہ وقفہ لے لیتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...