کراچی:6 سالہ بچی کی ہلاکت پر ورثا کا روڈ بلاک کرکے احتجاج، پولیس کاعلاقہ کلیئر کرانے کیلئے آپریشن،علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی:6 سالہ بچی کی ہلاکت پر ورثا کا روڈ بلاک کرکے احتجاج، پولیس کاعلاقہ ...
کراچی:6 سالہ بچی کی ہلاکت پر ورثا کا روڈ بلاک کرکے احتجاج، پولیس کاعلاقہ کلیئر کرانے کیلئے آپریشن،علاقہ میدان جنگ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں 6 سالہ کی بچی کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں مذاکرات ناکام ہو گئے، پولیس نے علاقہ کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کیا توعلاقہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بدترین پتھراﺅکیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیرسے گزشتہ روز 6 سالہ بچی رابعہ لاپتہ ہو گئی آج صبح کچرا کنڈی بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس پر ورثااور اہل علاقہ سراپا احتجاج تھے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہاتھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
مظاہرین سے مذاکرات کی ناکامی پر پولیس نے آپریشن شروع کیا تو علاقہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بدترین پتھراﺅ کیا گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا،جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے ہوئی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔