خاتون اقلیتی کونسلر نے رنگ رلیاں مناتے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑوادیا

خاتون اقلیتی کونسلر نے رنگ رلیاں مناتے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑوادیا
خاتون اقلیتی کونسلر نے رنگ رلیاں مناتے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑوادیا

لاہور (ویب ڈیسک) راوی روڈ خاتون اقلیتی کونسلر نے مبینہ طور پر اپنے ہی شوہر کو ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا، شوہر خود کو کوارڈینیٹر کہہ کر خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، خاتون کونسلر نے ہی شوہر کے خلاف درخواست دے کر مقدمہ درج کرادیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ لکڑمنڈی کے قریب شیراز ریسٹ ہاﺅس میں یونین کونسل 38 کی اقلیتی کونسلر عالیہ بی بی نے اپنے شوہر یوسف مسیح کو خاتون کے ساتھ پکڑ کر ایمرجنسی پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر یوسف مسیح کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

خاتون کونسلر عالیہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر اس کیلئے بدنامی کا باعث بن گیا تھا، خود کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے بیٹے کوارڈینیٹر بتاکر کئی عورتوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے اور اس معصوم لڑکی کو بھی نوکری کا جھانسہ دینے کا کہہ کر ہوٹل میں لے آیا، خاتون کونسلر کی جانب سے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے موقع پر وہاں موجود افراد اور پولیس کیلئے انتہائی دلچسپ صورتحال بن گئی جب خاتون کونسلر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی۔

خاتون کی جانب سے اپنے شوہر سے دست گریبان ہونے اور اس کو قابل اعتراض حالت میں پکڑنے کے دوران وہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور دونوں میاں بیوی کی لڑائی کے دوران ان کے بچے بھی ماں سے مل کر باپ کو کوستے اور بددعائیں دیتے رہے تاہم پولیس نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں میاں بیوی اور بچوں سمیت یوسف مسیح کے جال میں پھنسنے والی خاتون کو بھی تھانے لے آئی، جہاں پولیس نے یوسف مسیح اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...