”اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کروں گا اور۔۔۔“ ریمبو نے اقرارالحسن کی دوسری شادی کے معاملے پر ویڈیو پیغام میں یہ بات کہی تو ساتھ بیٹھی ان کی اہلیہ صاحبہ نے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کروں گا اور۔۔۔“ ریمبو نے اقرارالحسن ...
”اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کروں گا اور۔۔۔“ ریمبو نے اقرارالحسن کی دوسری شادی کے معاملے پر ویڈیو پیغام میں یہ بات کہی تو ساتھ بیٹھی ان کی اہلیہ صاحبہ نے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں جس پر معروف اداکارہ افضل خان (ریمبو) نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے تو تمہاری بیوی پر رحم آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، پھر وہ ’ہنگامہ‘ برپا کیا کہ عمر اکمل شادی کی یہ سالگرہ کبھی نہ بھول پائیں گے 

انہوں نے اپنے پیغام میں اقرارالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اللہ نے توفیق دی تو وہ بھی دوسری شادی کریں گے اور اس بارے میں ساتھ بیٹھی اپنی اہلیہ سے جب پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر خاتون ہی حیران پریشان رہ جائے گی۔

افضل خان نے اپنے پیغام میں کہا ”ایک بات سوشل میڈیا پر بہت گردش کر رہی ہے کہ اقرارالحسن بھائی نے دوسری شادی کر لی ہے، یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے اور کسی کو اس میں دخل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں دوسری یا تیسری شادی کو گناہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ شادی گناہوں سے بچاتی ہے۔

ہماری خواتین بھی اس بات پر غور کریں کہ وہ یہ تو برداشت کر لیتی ہیں کہ ان کا شوہر جو مرضی کرے لیکن گھر اکیلا ہی آئے لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتیں کہ دوسری بیوی لے کر آ جائے، ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا۔

اقرار بھائی اللہ نے آپ کو توفیق دی اور آپ نے دو شادیاں کی ہیں اور میری دعا ہے کہ میری دونوں بہنیں آپ کے گھر میں خوش و خرم رہیں اگر مجھے بھی اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کروں گا۔“

یہ کہتے ہی انہوں نے کیمرہ ساتھ بیٹھی اپنی اہلیہ صاحبہ کی جانب کیا اور پوچھا کہ کیا میری دوسری شادی پر آپ کو کوئی اعتراض ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”جی نہیں! مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...