کن صحافیوں کو پولیس افسران شراب اور لڑکیاں پیش کرتے ہیں؟عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف،ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

کن صحافیوں کو پولیس افسران شراب اور لڑکیاں پیش کرتے ہیں؟عدالت میں تہلکہ خیز ...
کن صحافیوں کو پولیس افسران شراب اور لڑکیاں پیش کرتے ہیں؟عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف،ہرکسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بڑھتی شرح پرنوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوہسار مارکیٹ شیشے اور منشیات کیلئے بدنام ہے،بیوروکریٹس اور بااثر شخصیات سرعام شراب پیتے ہیں.

جسٹس شوکت صدیقی نے مزید ریمارکس دیئے کہ پولیس کے تفتیشی افسران کے کمروں میں دن کو منشیات اوررات کو لڑکیاں ملتی ہیں،حتیٰ کہ لیڈیز اہلکاروں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا ، وہ بھی چیخ رہی ہیں۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی سخت برہم نظر آئے اور انہوں نے اپنے ریمارکس آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے افسر اینکرز کو شراب کی بوتلیں دیتے ہیں۔معلوم ہے ، کون سا اینکر پولیس سے بھی رشوت لیتا ہے،اسلام آباد پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...