کراچی:پولیس کی فائرنگ، تحریک انصاف کا بے گناہ کارکن جاں بحق، علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی:پولیس کی فائرنگ، تحریک انصاف کا بے گناہ کارکن جاں بحق، علاقہ میدان جنگ ...
کراچی:پولیس کی فائرنگ، تحریک انصاف کا بے گناہ کارکن جاں بحق، علاقہ میدان جنگ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کیخلاف مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اہل علاقہ 6 سالہ بچی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کر رہے تھے۔
مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس نے علاقہ کلیئر کرانے کیلئے آپریشن شروع کیا تو مظاہرین نے پولیس پر بدترین پتھراﺅ شروع کردیا جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ،اس سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو ا۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس سے تحریک انصاف کا 21 سالہ کارکن قیوم جاں بحق ہو گیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ وہ عباسی شہید ہسپتال جا رہے ہیں اس کے بعد پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے