سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جودھپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجھستان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کالا ہرن شکار کیس میں سزا یافتہ مجرم سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھپور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ اداکار کوفلم کی شوٹنگ کے لئے 4 مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

جودھپور کی سیشن عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد دبنگ خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔

واضح رہے کہ جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا ئی تھی ۔اداکار نے 2 روز جیل میں گزارے جس کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک سفر کو عدالتی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔

مزید : تفریح