نیب نے آف شور کمپنیوں سے متعلق دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ پر لانے کیلئے درخواست دائرکردی

نیب نے آف شور کمپنیوں سے متعلق دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ پر لانے کیلئے ...
نیب نے آف شور کمپنیوں سے متعلق دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ پر لانے کیلئے درخواست دائرکردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے یو کے حکام سے حاصل آف شورکمپنیوں کی دستاویزات کوعدالتی ریکارڈپرلانے کیلئے درخواست دائر کردی،احتساب عدالت میں درخواست پراسیکیوشن ہیڈ سردارمظفرنے دائرکی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حاصل کی گئی دستاویزات نیلسن،نیسکول اورنوازشریف کے بچوں سے متعلق ہیں۔

عدالت نے اضافی دستاویزات کوریکارڈکاحصہ بنانے کیلئے فریقین سے دلائل طلب کر لئے اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...