کترینہ کیف کی خوبصورتی تو آپ نے دیکھی ہی ہے مگر اب ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ ان کی ذہانت کے بھی قائل ہوجائیں گے
لندن / ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کترینہ کیف بالی ووڈ کا ایک ایسا نام ہے جو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، انہوں نے جہاں خوبصورتی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ کیا وہیں اپنی اداﺅں سے بھی وہ لاکھوں کو گھائل کرچکی ہیں۔ اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کے بل بوتے پر بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ بن جانے والی کترینہ کیف کی اب ایک ایسی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جو ان کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کترینہ کیف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، کترینہ کیف کے 7 بہن بھائی ہیں اور وہ جب بھی لندن جاتی ہیں تو ان کے ساتھ بھرپور طریقے سے وقت گزارتی ہیں۔ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی کترینہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ وہ شطرنج کی بھی ماہر ہیں اور اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ مقابلے میں اکثر فاتح قرار پاتی ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنے حالیہ دورہ لندن کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی بہنوں اور والدین کے ساتھ مختلف سرگرمیاں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن ان کی شطرنج والی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔