پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے، کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر)صفدرنے کہاہے کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کے نام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریک عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ افتخارچودھری نے عدالتوں کوتھانے میں بدل دیا، لوگ سپریم کورٹ کی عمارت کوانصاف کےلئے دیکھتے ہیں، عدالتیں قوانین کی تشریح کیلئے ہیں ڈکٹیشن کیلئے نہیں، وقت آگیا ہے جج صاحبان بھی کہیں گے فیصلے پارلیمان کرے۔

انہوںنے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہے اختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اوردامادعدالتوں میں حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...