زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں:سعد رفیق

زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں:سعد رفیق
زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں:سعد رفیق

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا غیر اعلانیہ اتحاد اور لوٹا کریسی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہے ہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔

ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔

یاد رہے کہ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا تھا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...