مسلم لیگ ن کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ، جلسوں کا شیڈول تیار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے مزید شہروں میں جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 20 اپریل کولالہ موسیٰ اور21 اپریل کوساہیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ،اس کے علاوہ 22 کومانسہرہ اور23 اپریل کونوشہرہ ورکاں میں جلسہ ہوگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن26 اپریل کورحیم یارخان اور 27 اپریل کوفیصل آبادمیں میدان سجائے گی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے 28 اپریل کوبہاولنگراور4 مئی کوملتان میں جلسہ ہوگا،تمام جلسوں سے نوازشریف اورمریم نوازخطاب کریں گے۔