چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کرنے کی ”دھمکی“ دیدی کیونکہ۔۔۔وجہ ایسی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کرنے کی ”دھمکی“ ...
چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کرنے کی ”دھمکی“ دیدی کیونکہ۔۔۔وجہ ایسی کہ ہرپاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریرپرپابندی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس پاکستان نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح پیمرا کی طرف سے پیش ہو رہے ہیں؟،ن لیگ کی طرف سے بھی آپ پیش ہوتے رہے ہیں،کیا آپ کا پیمرا کی طرف سے پیش ہونا مفادات کا ٹکراﺅ نہیں؟۔
اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں پیمرا کی طرف سے کافی عرصے سے پیش ہو رہا ہوں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر آپ سلمان اکرم راجہ کمنٹس کرتے ہیں،اس پر پیمرا کے وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ میں عدالت سے معافی چاہتا ہوں اوراپنا وکالت نامہ واپس لیتا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا لائسنس معطل کریں گے ،بتائیں عدالت کے حکم میں کیاغلطی ہے؟۔حکم میں آرٹیکل 19 کے تحت عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دیا گیا۔آج آپ کا لائسنس معطل کریں گے ۔
اس پر پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعاکی کہ میں عدالت سے معافی چاہتا ہوں اوراپنا وکالت نامہ واپس لیتا ہوں۔