طالب علم کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کا تمام اسکولوں میں’کبڈی ‘پر پابندی کا اعلان

طالب علم کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کا تمام اسکولوں میں’کبڈی ‘پر پابندی کا ...
طالب علم کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کا تمام اسکولوں میں’کبڈی ‘پر پابندی کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے اسکول میں کھیل کے دوران طالب علم کی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے پابندی کے نوٹیفکیشن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں ’تھپڑوں والی کبڈی‘ سے جاں بحق طالب علم بلال کا حوالہ بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بریک کے دوران تھپڑوں والی کبڈی کھیلنے کے باعث چھٹی جماعت کا طالب علم بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔مذکورہ واقعے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پہلے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا جاچکا ہے۔

تاہم تھپڑوں والی کبڈی، جو انتہائی برداشت کا کھیل ہے، پاکستان کے بالائی پنجاب میں بہت مقبول ہے جس میں فریقین کو سخت مقابلے کا سامنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کبڈی کے کھیل کو علاقائی کھیل تصور کیا جاتا ہے اور یہ کھیل پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی مقبول ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...